لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا نہیں ، اداروں کاکام ہے،ڈاکٹر حفیظ شیخ

جمعرات 14 نومبر 2019 21:54

لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا نہیں ، اداروں کاکام ہے،ڈاکٹر حفیظ شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے،حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ یہ کام اداروں کا ہے،حکومت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کوششوں سے روزگار کیلئے ماحول بہتر کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے جن میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پاور پلانٹس، کچھ بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں