(ن) لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق

سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجاتا، وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی ، حکومت ایک ڈھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی ،فردوس عاشق اعوان

جمعرات 14 نومبر 2019 22:12

(ن) لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کرنے کے بجائے انڈیمنی بانڈ جمع کرائیں اور نوازشریف کا بیرون ملک علاج کرائے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی، وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، لیکن تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کی صحت سیاست کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کا ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ سیاسی مقصد کے لیے ہے، حکومت ایک ڈھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی، ماضی میں لیگی وزرا پرویز مشرف کے کیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے، پرویز مشرف سزایافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آرہے ہیں، (ن) لیگی ترجمانوں کی فوج گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق چوکے چھکے نہ لگائیں، سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا، آپ سے گارنٹی مانگی گئی ہے، انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور بیرون ملک جاکرعلاج کرائیں۔

آپ کا ہمارا ٹی ٹونٹی یا ون ڈے نہیں یہ لمبی سیریز ہے، سیاسی پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنانے لائے تھے، ان کا پلان بی ڈرامے کی آگلی قسط ہے جو پہلی قسط کی طرح فلاپ ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں