چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کاائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ

پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 14 نومبر 2019 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تینوںافواج کے درمیان مشترکہ و مربوط کاوشوں کو اجاگر کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیںانکی ائیر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیر چیف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چاد ر بھی چڑھائی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں