پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے اکتیسویں کانووکیشن کا انعقاد،354 طلبا نے اسناد حاصل کیں

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کانووکیشن آج بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا

جمعرات 14 نومبر 2019 20:47

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے اکتیسویں کانووکیشن کا انعقاد،354 طلبا نے اسناد حاصل کیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا اکتیسواں کانووکیشن آج بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوا ۔ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر کراچیریئر ایڈمرل زاہد الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نوید زمان اور اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے گریجویٹ ہونے والے354 طلباءکو اسناد اور میڈلز عطا کئے ۔

اسناد حاصل کرنے والے طلباءمیں 3 کو پی ایچ ڈی، 45 کو ماسٹرز، جبکہ 306 طلباءکو بیچلرزکی اسناد عطا کی گئیں۔اپنے متعلقہ شعبے میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے37 طلباءکو مہمان خصوصی کی جانب سے میڈلز بھی دئیے گئے۔

(جاری ہے)


سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی نے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں طلباءکو انجینئرنگ کی بہترین تعلیم کی فراہمی میںنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے بتایا کہتعلیمی شعبے میں اپنی نمایاں کارکردگی کے باعثنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ایشین یونیورسٹی رینکنگزسال 2020 کے مطابق چار درجہ ترقی کرتے ہوئے 87 ویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ پاکستانی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربرقرار ہے۔
اپنے استقبالیہ خطبے میں کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور حبیب الرحمن نے کہا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج شعبہ انجینئرنگ میں اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور یونیورسٹی کے گریجویٹ دنیا کے بہترین اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،انہوں نے شرکاءکو پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کی حالیہ کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔

مہمان خصوصی نے آگاہ کیا کہ کالج میں گزشتہ سال سے نیول آرکیٹکچر کے شعبے میں ایم ایس ڈگری کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پرگرام ہے جسے ملک میں پہلی بار پیش کی گیا۔ اس پروگرام کا مقصدنہ صرف پاک بحریہ کی بلکہ میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ دیگر قومی اداروں کی اافرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
دفاعی افواج، سول اداروں کے حکام اورگریجویٹ ہونے والے طلباءکے والدین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں