سعودی عرب میں قیام پذیر قومی اسمبلی کے پارلیمانی وفد کی کسوة کعبہ کی زیارت ،غلاف کعبہ کی سلائی میں حصہ لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 00:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سعودی عرب میں قیام پذیر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفد نے کسوة کعبہ کی زیارت کی ، تمام اراکین نے غلاف کعبہ کی سلائی میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قیام پذیر قومی اسمبلی نے پارلیمانی وفد نے روضہ رسولؐ پر حاضری کے بعد جمعرات کو کسوةکعبہ کی زیارت کی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی انتظامیہ نے وفد کو کسوة کعبہ فیکٹری کا دورہ کروایا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفد کو غلاف کعبہ مبارک کی سلائی سے متعلق بریف کیا گیا۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی پارلیمانی وفد کو غلاف کعبہ مبارک کی سلائی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کا عزاز بخشا۔پارلیمانی وفد میں شریک تمام اراکین نے غلاف کعبہ مبارک کی سلائی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا۔خواتین نے اپنے ہاتھ سے غلاف کعبہ مبارک کی سلائی کے مختلف مراحل میں حصہ لیا ۔وفد نے اس عظیم سعادت کی ادائیگی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں