خواتین کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قاسم خان سوری

مو جودہ حکو مت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لا نے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ورکشاپ سے خطاب

جمعہ 15 نومبر 2019 21:27

خواتین کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قاسم خان سوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی ،استحکا م اور امن کے لیے خواتین کا کر دار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہو تا ہے،ہما رے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کو سیا سی و معاشی طور پر با اختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،مو جودہ حکو مت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لا نے کیلئے تر جیحی بنیا دوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہار نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو نیوالی وویمن سوک پا رٹسپیشن بلو چستان سٹیرنگ کمیٹی کوارڈنیشن ورکشاپ کے شرکا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے بچیو ں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پڑھی لکھی ماں پو رے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ملک میں جمہو ری نظام کے استحکا م کے لیے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔

انہو ں نے جمہوریت کی افادیت کو اجا گر کرتے ہو ئے کہا کہ جمہو ریت ایک پر امن معاشرے کی تشکیل ،معاشرے کے تما م طبقوں خصوصا کمزور اور پسما ندہ طبقات کی محرومیوں کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا تحفظ دینے کے لیے نا گزیر ہے۔انہو ں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹیٹیو ٹ کی ملک میں جمہو ریت کے استحکا م کے لیے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این ڈی آئی ملک میں سیا سی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلا حیتوں کو نکھا رنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بطور سیا سی ورکر انہیں خود بھی کئی بار اس ادارے میں ٹرنینگ میں شرکت کا مو قع ملا ہے۔انہو ں نے کہا کہاین ڈی آئی حقیقی معنو ں میں سیا سی ورکرز کا حوصلہ بڑھانے ،شعور اجا گر کرنے اور اعتما د پیدا کر نے میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی کی ٹرنینگز کا بنیا دی مقصد جمہوری انداز میں اداروں اور تنظیمو ں کو چلا نے کے لیینوجوانوں تربیت دینا ہے۔

انہوں نے ایسے پروگرام تر تیب دینے کی ضرورت پر زور دیا جن سے معاشرے کے اندر ترقی و استحکا م آئے اور محرومیوں کا خاتمہ ہو۔انہو ں نے ورکشاپ کے شرکا ء کو اس ٹرنینگ میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اس ٹرنینگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ٹرنینگ سے شر کا ء کو بہت کچھ حاصل کر نے کا مو قع ملے گا۔

انہو ں نے شرکا ء پر زور دیا کہ وہ اپنے علا قوں میں جا کر ٹرنینگ سے حاصل ہو نے والی معلو ما ت کو دیگر سیا سی ورکرز تک پہنچائیں۔انہو ں نے کہا کہ بلو چستان کی خواتین انتہائی با صلا حیت اور با شعور ہیں تا ہم انہیں آگے آنے کے کم مواقع ملتے ہیں بلو چستان کی خواتین کے لیے اس ٹرنینگ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔انہو ں نے این ڈی ا?ئی کی کنٹری ڈائریکٹر ڈورین کیا نی کو اس ورکشاپ کے کا میا ب انعقاد پر انہیں مبارکباد دی اور ملک میں جمہو ریت استحکا م کے لیے ان کی خداما ت کوسراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں