بھارت اپنی خفت مٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کر سکتا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی
جمعہ 15 نومبر 2019 22:51
(جاری ہے)
اس سماعت میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین /ایکسپرٹس /تجزیہ نگار بھی موجود تھے۔ اس سماعت میں انہوں نے واضح کہا ہے کہ بھارت میں ہندو نیشنلزم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کی بندش اور دیگر بندشیں بدستور جاری ہیں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
آزادی نقل و حرکت، مذہبی آزادی اور آزادی اظہار رائے سب پر قدغنین لگائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، انہیں جبروتشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اقلیتیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ آسام میں 2 ملین لوگوں کو ریاست سے خارج قرار دے کر سٹیٹ لیس کردیا گیا ہے، متشدد روئیے پروان چڑھ رہے ہیں۔ بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے رو گردانی کررہا ہے اور اس کا ذمہ دار وہ بی جے پی کو سمجھتے ہیں۔ اس کمیشن نے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے رجوع کرے اور انہیں کہے کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری محاصرے کو ختم کریں۔وزہر خارجہ نے کہا کہ میں اس پینل کی تین سفارشات آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ یہ پینل امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتا ہے کہ امریکی کانگریس ایک قرارداد پاس کروائے۔ بھارت سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے 80 لاکھ لوگوں پر جاری بھارتی محاصرے کو ختم کرنے کا کہا جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے۔انسانی حقوق فی الفور بحال کئے جائیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ (جو ایک کالا قانون ہی) اسے ختم کیا جائے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کل کی اس پیش رفت سے بھارت /بی جے پی کافی نفسیاتی دبا کا شکار ہے، ملک کے اندر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے، بھارتی معیشت کا گراف گررہا ہے اس ساری صورتحال میں وہ کسی حرکت کا ارتکاب کرسکتے ہیں، میرے نزدیک کشمیر کی اصل آواز کشمیری ہیں (وہ لائن آف کنٹرول کے اس پار ہوں یا اس پار ہوں) جو سو روز سے مسلسل بھارتی جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل آواز ان کی ہے، پاکستان ان کا ہم نوا ہے، اس مقدمے کے تین فریق ہے کشمیری، پاکستان اور بھارت - کشمیری بنیادی فریق ہے پاکستان ان کی اخلاقی اور سیاسی معاونت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، پاکستان کے وزیراعظم، پاکستان کا دفتر خارجہ ان کا ترجمان بنا ہوا ہے کیونکہ ان کی آواز دبا ی گئی۔ ذرائع مواصلات پر پابندی ہے چنانچہ پاکستان ان کی ترجمانی کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پراپگنڈہ میں متحرک متعدد جعلی ویبسائٹس کا سراغ ملنا بھی ایک بہت بڑی پیش رفت ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح جھوٹے پراپیگنڈے کو پھیلانے کیلئے پیسہ اور وسائل خرچ کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم