ںوجوانوں کیلئے وہ سب کچھ کریں جس سے کامیابی ملے،وزیراعظم

معاون خصوصی عثمان ڈار کی عمران خان سے ملاقات،کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی ٴ20دنوں میں 10لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی،قرض تقسیم آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گی ؛عثمان ڈار

جمعہ 15 نومبر 2019 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،یقین ہے کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا۔جمعے کے روز وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی، عثمان ڈار نے وزیراعظم کو پروگرام کی شفافیت، میرٹ اور درخواستوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف 20 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے 1 سے 5 لاکھ تک قرض کی درخواستیں دیں، درخواستوں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور قرض کی تقسیم آئندہ ماہ ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پروگرام کی زبردست پذیرائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں حکومتی سرپرستی ہر حال میں یقینی بنائیں گے، نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، یقین ہے کہ کامیاب جوان پروگرام معیشت کی بہتری میں سازگار ثابت ہوگا، نئے کاروبار سے اقتصادی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی، نوجوانوں کے روزگار کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے جبکہ میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں