کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہیں ہو سکتا، مو جودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا ویمن سوک پارٹیسپیشن بلوچستان سٹیئرنگ کمیٹی کوآرڈینیشن ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی، استحکا م اور امن کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارے ملک کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہٴ تعبیر نہیں ہو سکتا، مو جودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں آگے لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیمو کریٹک انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو نے والی ویمن سوک پارٹسپیشن بلوچستان سٹیئرنگ کمیٹی کوآرڈینیشن ورکشاپ کے شرکاء سے جمعہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے بچیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ پڑھی لکھی ماں پورے معاشرے کو بہتر بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے سیاسی عمل میں خواتین کی شرکت ضروری ہے۔

انہوں نے جمہوریت کی افادیت کو اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ایک پرامن معاشرے کی تشکیل، معاشرے کے تمام طبقوں خصوصاً کمزور اور پسماندہ طبقات کی محرومیوں کا خاتمہ اور ان کے حقوق کا تحفظ دینے کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے نیشنل ڈیمو کر یٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی) کی ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این ڈی آئی ملک میں سیا سی ورکرز کی تربیت اور ان کی صلا حیتوں کو نکھارنے میں اہم کر دارادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر انہیں خود بھی کئی بار اس ادارے میں ٹریننگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی حقیقی معنوں میں سیاسی ورکرز کا حوصلہ بڑھانے، شعور اجاگر کرنے اور اعتما د پیدا کرنے میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آئی کی ٹریننگز کا بنیادی مقصد جمہوری انداز میں اداروں اور تنظیموں کو چلانے کیلئے نوجوانوں کو تربیت دینا ہے۔

انہوں نے ایسے پروگرام ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا جن سے معاشرے کے اندر ترقی و استحکام آئے اور محرومیوں کا خاتمہ ہو۔ انہو نے ورکشاپ کے شرکاء کو اس ٹریننگ میں شرکت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اس ٹریننگ میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ٹریننگ سے شر کاء کو بہت کچھ حاصل کرنے کا مو قع ملے گا۔

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے علا قوں میں جا کر ٹریننگ سے حاصل ہو نے والی معلومات کو دیگر سیاسی ورکرز تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین انتہائی باصلا حیت اور باشعور ہیں تاہم انہیں آگے آنے کے کم مواقع ملتے ہیں، بلوچستان کی خواتین کیلئے اس ٹریننگ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ انہو ں نے این ڈی آئی کی کنٹری ڈائریکٹر ڈورین کیانی کو اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ان کی خداما ت کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں