بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے،

جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کی نفی کر دی ہے‘آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت جبکہ دوسری سانس میں مخالفت کرتے ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:06

بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے، کی نفی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت جبکہ دوسری سانس میں مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں