نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ

رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے ملاقاتیں

ہفتہ 16 نومبر 2019 22:53

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا رومانیہ کا سرکاری دورہ۔نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے ملاقاتیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جہاں نیول چیف کی رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیو ی سے ملاقاتیں ہو ئیں ۔

رومانیہ کے نیول ہیڈ کوارٹر آمد پر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پر تپاک استقبال کیا اور چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا اور مینجینگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

نیول چیف کو ڈیمن شپ یارڈ میں پا ک بحریہ کیلئے جاری منصوبوںپر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا نیو ل چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اجاگر کیا ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا حالیہ دور رومانیہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں