شہباز شریف کا بیان حلفی ایڈیمنٹی بانڈ کا متبادل ہے ،میاں اسلم اقبال

ٓعدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، حکومت اپنا لائحہ عمل جلد سامنے لائے گی،وزیراطلاعات پنجاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:41

شہباز شریف کا بیان حلفی ایڈیمنٹی بانڈ کا متبادل ہے ،میاں اسلم اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے، اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، حکومت اپنا لائحہ عمل جلد سامنے لائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے جو بیان حلفی جمع کرایا ہے وہ ایڈیمنٹی بانڈ کا متبادل ہے، عدالت نے نواز شریف کا نام 4 ہفتے کیلئے ای سی ایل سے نکالا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا حکم برقرار ہے اور عدالت نے اسے قانونی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے بھی نواز شریف کا نام 4 ہفتوں کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کا کہا تھا۔میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ غیر مشروط نہیں ہے کیونکہ 4 ہفتے کے بعد نواز شریف کو پھر حکومت پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا ۔ اس فیصلے سے نواز شریف اور ان کا خاندان یہ سمجھ کر فیس سیونگ کرسکتا ہے کہ انہوں نے ایڈیمنٹی بانڈ حکومت کو جمع نہیں کرایا، حالانکہ انہوں نے جو بیان حلفی جمع کرایا ہے وہ ایڈیمنٹی ہی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں