تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد ہی حکومت اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کریگی، سینیٹر فیصل جاوید

مرضی کے فیصلوں کی حمایت اور مخالفت میں فیصلے نہ ماننا ن لیگ کا وطیرہ ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ تفصیلی فیصلہ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ نواز شریف ایڈیمنٹی بانڈ دے کر جائیں ، یہ شرط اس لیے رکھی تھی کیونکہ ان کے بہت سے رشتے دار مفرور ہیں، مرضی کے فیصلوں کی حمایت اور مخالفت میں فیصلے نہ ماننا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل کابینہ طے کرے گی۔خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر علاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں