چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر عمران خان کی مدد کرنے کے الزام کے بعد احسن اقبال نے بھی بڑا دعویٰ کردیا

عمران خان کو 2013کے الیکشن سے پہلے رئیل سٹیٹ کے بڑے کاروباری شخص کے ذریعے بہت بڑی رقم دلوائی گئی تھی: احسن اقبال کا الزام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 15:00

چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر عمران خان کی مدد کرنے کے الزام کے بعد احسن اقبال نے بھی بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترن۔17نومبر2019ء) : چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر عمران خان کی مدد کرنے کے الزام کے بعد احسن اقبال نے بھی بڑا دعویٰ کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو 2013کے الیکشن سے پہلے رئیل سٹیٹ کے بڑے کاروباری شخص کے ذریعے بہت بڑی رقم دلوائی گئی تھی۔

 انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے ق لیگ کے لوگوں کو توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا۔ یاد رہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں نہین ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں