عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا: سینیٹر فیصل جاوید

ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں: رہنما پی ٹی آئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 نومبر 2019 17:15

عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا: سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔17 نومبر2019ء) : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا ہے، ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر انہوں نے کر کے دکھایا۔ 
 اس سے قبل انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کا ذرا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹویتر پیغام میں کہا کہ ’’تبدیلی توپسند آئی ہے، آپ نے رومن اردو لکھنا سیکھ لیا ہے،لگے رہیں۔

(جاری ہے)

آپ کو بار بار لانچ کرنےکی کوششوں میں مسلسل ناکامی ہو رہی ہے۔ سلیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کاذرا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں کہ انہوں نے کیسے سٹارٹ لیا اور آپ پرچی پر کیسے آئے۔ عمران خان تو بائیس سال جدوجہد کرنے کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں‘‘۔ یاد رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے طنزکرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ سلیکٹڈ کو جنہوں نے سلیکٹ کیا ہے کیا انہیں تبدیلی پسند آئی ہے؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ سے بھی پوچھتا ہوں کیا امپائر کی انگلی پسند آئی؟ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مین میرا سوال آج بھی وہی ہے کہ کیا تبدیلی پسند آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب نہ امپائے کی انگلی چلے گی نی جعلی تبدیلی بلکہ اب صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہیش ٹیگ گیم اوور سلیکٹڈ بھی لکھ کر شئیر کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں