ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل

عدالت نے ابرار الحق کی بطور چئیرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے سے روک دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 نومبر 2019 10:44

ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد ر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی پاکستان ریڈ کرینسٹ سوسائٹی تقرری کا کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ہلال احمر پاکستان سعید الہیٰ کی جانب سے ابرار الحق کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکوٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ اٹارنی جنرل یہاں موجود ہیں جب کہ ابھی نوٹس بھی نہیں ہوا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر سعید الہیٰ کی بطور چئیرمین 3 سال کی مدت 9 مارچ 2020 کو مکمل ہو گی۔جس پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ یہ ایکٹ کی سیکشن کے بجائے رولز کا حوالہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انور منصور خان نے کہا رولز اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ایکٹ میں فرق ہے۔

صدر تقرری کے مجاز ہیں تو عہدے سے ہٹانے کا بھی اختیار ہے۔انہوں نے چئیرمیین کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن چیلنج ہی نہیں کیا۔اٹارنی جنرل نے کہا پٹیشنز کو عہدے سے ہٹانے اور نئی تقرری کے دو الگ الگ نوٹیفیکشینز جاری ہوئے۔حیرت کی بات ہے کہ انہیں نئی تقرری کا نوٹیفیکیشن مل گیا اور اپنی برطرفی کا نہیں ملا۔جسٹس اطہر من االلہ نے کہا کہ ہم نوٹس جاری کرتے ہیں۔

آئندہ ہفتے اس معاملے کو دیکھیں گے۔عدالت نے وفاق، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ابرار الحق سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر تک تحریر جواب طلب کر لیا۔عدالت نے ابرار الحق کی بطور چئیرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ تعیناتی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے سے روک دیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف گلو کار ابرار الحق کو چیئرمین ہلال احمر مقرر کیا گیا تھا۔

۔ابرارالحق تین سال تک او آئی سی کے انسانی حقوق کے پہلے سفیر رہ چکے ہیں، انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کا بھی وسیع تجربہ ہے، ابرارالحق کی تقری میں ان کی سماجی خدمات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔تاہم ابرار الحق کو ریڈ کریسنٹ کا چیئرمین مقررکرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں