اس حکومت کی وجہ سے میرے کپڑے اُتر گئے ہیں

ابھی ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی حکومت پر پھٹ پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 نومبر 2019 11:19

اس حکومت کی وجہ سے میرے کپڑے اُتر گئے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس حکومت سے پہلے بھی کچھ نہیں ہوا۔ نواز شریف اور زرداری کو چھوڑیں جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں وہی کرپٹ ہیں۔ اُن کے ساتھ انہوں نے کیا کیا ہے ؟ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اپنے ساتھ کرپٹ لوگ بٹھاتے ہیں وہ جائز ہے اور دوسروں کے ساتھ جو بیٹھے ہوئے ہیں وہ ناجائز ہیں، ایسا کیوں ہے ؟ انہوں نے کہاکہ ابھی بھی ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔

میں رونا رو رہا ہوں کہ اس حکومت کی وجہ سے میرے کپڑے اُتر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو اگر اس بات کا ادراک نہیں ہے تو نہ ہو ، کیونکہ اگر ان کو ادراک ہوتا تو یہ ایسے کام نہ کرتے۔

(جاری ہے)

ارشا بھٹی نے کہا کہ اس وزیراعظم نے اپنے وزیر سے یہ نہیں پوچھا کہ تم 17 روپے فی کلو ٹماٹر کہاں بھیج رہے ہو، پان روپے کلو مٹر کہاں بھیج رہے ہو، 55 روپے میں ہیلی کاپٹر کہاں چلتا ہے ، وزیر کشمیر نے پروگرام میں یہاں تک کہہ دیا کہ کلبھوشن کو چھوڑ دیا ہے۔

پروگرام کے میزبان بیرسٹر احتشام امیر الدین نے کہاکہ میرا سوال یہ ہہ کہ جب ستر سے زائد لوگ جل کر مر گئے تو خان صاحب نے شیخ رشید سے کیوں نہیں پوچھا ، انہیں کچھ کیوں نہیں کہا گیا ، کیونکہ خواجہ سعد رفیق کے دور میں جب ٹرین حادثہ ہوا تھا تو وزیراعظم عمران خان نے صاف کہا تھا کہ انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز اور ایسے تمام سیاستدانوں کو دیکھ لیں، ان کے مسائل ہمارے مسائل بہت الگ ہیں۔ کبھی آپ ان کی زندگیاں دیکھیں ، ہم لُٹ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہار رہا ہے ، پاکستان میں انارکی پھیل رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں