سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے،

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے ان سے ملاقات کی ہے، ترجمان پمز

پیر 18 نومبر 2019 11:36

سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری رات گئے پمز کے کارڈیک سنڑ میں آئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے اپنے والد سے ملاقات بھی کی۔ بلاول بھٹو اس سے قبل بھی اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ سابق صدر سے ملاقات کے لیے پمز ہسپتال آ چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر کی صحت کے حوالے سے بلاول بھٹو کا آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق صدر گزشتہ تین ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں