سڑک سڑک گالیاں کھانے سے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آرہے ہیں ،فواد چوہدری

پیر 18 نومبر 2019 23:57

سڑک سڑک گالیاں کھانے سے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آرہے ہیں ،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو پذیرائی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنوں کی ہورہی ہے وہ انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سڑک سڑک گالیاں کھانے کا لطف لیتے جے یو آئی(ف) کے رہنما خاصے مطمن نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا ہے ، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردعمل روشن مستقبل کی امید ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں