انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دیا یا عمران خان نے عوام کو؟

موٹروے مکمل نہیں ہوئی لیکن وزیراعظم نے افتتاح کر دیا، موٹروے کی طرف جانے والے مسافر خوار ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 20:31

انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دیا یا عمران خان نے عوام کو؟
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) : موٹروے کا افتتاح ہونے کے بعد موٹر کی جانب سے سفر کرنے والے مسافروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دیا یا عمران خان نے عوام کو؟ مسافروں نے بتایا ہے کہ موٹروے مکمل نہیں ہوئی لیکن وزیراعظم نے اسکا افتتاح کر دیا جس کے بعد موٹروے کی طرف جانے والے مسافر خوار ہوگئے ہیں۔

ایک مسافر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ بہت خوش تھے کہ موٹروے کا افتتاح ہوگیا ہے اور اب وہ اس پر آسانی سے سفر کرسکیں گے کیونکہ اس سے پہلے آٹھ، نو بار کہا گیا تھا کہ افتتاح ہونے والا ہے لیکن افتتاح نہ کیا گیا لیکن جب وہ موٹروے کی جانب گئے اور اسلام آباد انٹرچینج سے موٹروے پر سفر کرنے لگے تو انہیں اور بھی بہت سی گاڑیاں ادھر نظرآئیں لیکن وہ واپس آرہی تھیں۔

(جاری ہے)

جب وہ آگے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ سیمنٹ کے بلاک لگا کر موٹروے بند کر گی گئی تھے اور ان کے پوچھنے پر انتظامیہ نے بتایا کہ ابھی کام باقی ہے۔ 
 
 کام مکمل ہونے کے بعد 9,8دن تک موٹر وے کھل جائے گی۔ مسافر نے سوال کیا کہ کیا انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دیا یا عمران خان نے عوام کو؟ کیا عمران خان جانتے تھے کہ موٹروے کا کام مکمل نہیں ہوا یا انہیں دھوکہ دیا گیا ہے؟

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں