پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، بل گیٹس

منگل 19 نومبر 2019 22:46

پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے، بل گیٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیح ہے، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گی، پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان بہتر مستقبل کے لئے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں