اکتوبر میں اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

بدھ 20 نومبر 2019 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کو مالی وسائل کی بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے مزید 300 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی کے علاوہ ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پرومزری نوٹس کی بجائی30 ارب روپے کیش بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں