نواز شریف ائیرایمبولینس میں نہیں قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے: حامد میر کا انکشاف

نواز شریف نے جہاز میں بیٹھتے ہی پوچھا ’’میری نہاری کیتھے‘‘: سینئیر صحافی حامد میر کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 نومبر 2019 22:52

نواز شریف ائیرایمبولینس میں نہیں قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے: حامد میر کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) : سینئیر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے نواز شریف ائیرایمبولینس میں نہیں قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے ہیں۔ ھامد میر نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم جو کہ لندن پہنچ چکے ہیں انکو لندن لے کر جانے والا جہاز ائیرایمبولینس نہیں بلکہ قطری شاہی خاندان کے جہاز میں لندن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ائیرایمبولینس میں 18لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہوتی، یہ کوئی چھوٹا جہاز تھا جو قطری شاہی خاندان کے جہازوں کے فلیت کا حصہ ہے۔ حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جہاز میں بیٹھتے ہی پوچھا ’’میری نہاری کیتھے اے؟‘‘۔ حامد میر کے مطابق نواز شریف لندن پہنچ کر ہسپتال کی بجائے ایون فیلڈ فلیٹس میں جاکر رہیں گے۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روزنہ ہوئے تھے، نواز شریف آج صبح سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔اب میاں نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف کو لے جانے والی ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ نواز شرہف کو ساؤتھ ویسٹ روڈ کی جانب وی وی آئی پی گیٹ سے ائیرپورٹ سے باہر نکالا جائے گا۔ نواز شرہف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ گاڑیاں اور ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں