وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ میں مریم نواز سے متعلق کیا کہا؟

وزیراعظم نے گذشتہ دنوں ہونے والی میٹنگز میں کہا کہ نواز شریف تو باہر جا رہے ہیں لیکن مریم بی بی کو کسی صورت نہیں جانے دوں گا۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 نومبر 2019 10:50

وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ میں مریم نواز سے متعلق کیا کہا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء) سینئیر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن جانے کے بعد مریم نواز کی خاموشی سے ڈیل کا تاثر مضبوط ہو گا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والی میٹنگز میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف تو باہر جا رہے ہیں لیکن مریم نواز کو نہیں جانے دوں گا۔

جب کاشف عباسی سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز خاموش ہیں کیا یہ کوئی نئی کہانی سنا رہی ہیں؟۔کاشف عباسی نے کہا کہ مریم نواز کی خاموشی میں بہت بڑی کہانی ہے۔نواز شریف تو باہر چلے گئے ہیں اب مریم نواز یہاں پر پریس کانفرنسز کر سکتی ہیں وہ ٹویٹس بھی کر سکتی ہیں۔لوگ یہ سوال تو اٹھائیں گے مریم نواز کا ٹویٹر تو خاموش ہی نہیں رہتا اب کیوں خاموش ہے؟۔

(جاری ہے)

جس سے واضح طور پر ڈیل کا تاثر جائے گا۔اس سے قبل جن جمعیت علمائے اسلام ف کا دھرنا جاری تھا تو کاشف عباسی نے کہا تھا کہ ن لیگ کو زیادہ مشکل ہو گی اگر نواز شریف باہر چلے جائیں اور مریم نواز پاکستان میں رہ جائیں۔اب تک سیاسی پوزیشن نہ لینے کے لیے یہی کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی تیمارداری وغیرہ،لیکن اگر نواز شریف ایک بار ملک سے باہر چلے جاتے ہیں تو اسٹیج سیٹ ہے۔

کنٹینر لگا ہوا ہے اور تیمارداری کا بہانہ موجود نہیں ہے۔مریم نواز کا کنٹینر پر جانے کا فیصلہ طے کرے گا کہ ڈیل ہوئی یا نہیں ہوئی۔کاشف عباسی نے مزید کہا کہ اگر مریم نواز کنٹینر پر چلی گئی پھر این آر او اور ڈیل کی باتیں بلکل ختم ہو جائیں گی لیکن اگر وہ کنٹینرپر نہ گئیں ان کا موبائل بھی بند رہا۔اگر مریم نواز کی کوئی ٹویٹ سامنے نہیں آتی اور وہ کوئی سیاسی پوزیشن نہیں لیتی تو پھر یہ باتیں ہوں گی کہ واقعی ڈیل ہو گی۔ کیونکہ مریم نواز اپنے جارحانہ بیانات کی وجہ سےمشہور ہیں اگر وہ خاموش رہیں تو پھر یہی تاثر جائے گا واقعی کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں