پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے

انہوں نے ایک ایک کر کے تمام محاذ کھول دئے ہیں۔ حکومت کی غلطیوں پر حسن نثار برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 نومبر 2019 11:14

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی وتجزیہ کار حسن نثار موجودہ حکومت کی غلطیوں پر برس پڑے ۔ حسن نثار نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پاؤں پر کُلہاڑی مار نہیں رہی بلکہ مار چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک ایک کر کے تمام محاذ اکٹھے کھول دئے ہیں۔ یہ صلاح الدین ایوبی ہیں۔

میں ان کو صلاح الدین ایوبی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ انہیں مشورہ دیا گیا ، کہ سارے صلیبی اکٹھے ہو گئے ہیں۔ جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرا نکتہ نظر ہے کہ ابھی ہی تو لڑنا ہے کیونکہ ابھی سارے اکٹھے ہو گئے ہیں، بعد میں میں کہاں ان کو ایک ایک کر کے ڈھونڈتا رہوں گا۔ چونکہ یہ سارے اکٹھے ہیں ،یہی وقت ہے کہ ان سے لڑ لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان بھی صلاح الدین ایوبی ہے تو ہمیں ہتہ چل جائے گا بلکہ پتہ چل رہا ہے۔

سینئیر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ اگر کوئی حکمران خائن ہے اور وہ امانت میں خیانت کر رہا ہے تو وہ مضبوطی کی اداکاری تو کر سکتا ہے لیکن مضبوط نہیں ہو سکتا۔ عمران خان میں بے شمار کمزوریاں ہوں گی لیکن ان کی شخصیت کے جو مثبت پہلو ہیں اُن میں سے ایک عمران خان کا فنانشل ہائی جین ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں عمران خان نے کیا کیا ، اب کوئی گورا تو لا کر کابینہ میں نہیں بٹھا سکتے نہ ہی ہمارے آئین میں اس چیز کی کوئی گنجائش ہے۔

گورا تو الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ اسٹیبلشمنٹ امریکہ میں بھی ہے جو مستقل سچ ہے۔ باقی لوگ خانہ بدوش ہیں ، کبھی کہیں چلے گئے کبھی کہیں چلے گئے۔ کبھی کوئی لندن چلا گیا تو کبھی کوئی جدہ چلا گیا۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں