وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور سپیشل انیشی ایٹوز اسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے پی ایس ڈی پی سے جاری فنڈز بارے بریفنگ دی

بدھ 20 نومبر 2019 12:43

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور سپیشل انیشی ایٹوز اسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اور سپیشل انیشی ایٹوز اسد عمر نے وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور پبلک سیکٹر کے ترقیاتی پروگرامز، فنڈز اور جاری رقوم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کو ملک میں وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے منصوبوں اور دیگر امور بارے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر وزارت کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر کو چین پاک اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینا ہو گی اور کام کے معیار کو مثالی اور یقینی بنانا ہو گا تاکہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے۔ انھوں نے خصوصی اقتصادی زونز، سماجی و معاشی منصوبوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں