وزیراعظم عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنماؤں کو مطمئن رہنے کا کہہ دیا

تمام اثاثے عدالت میں بتا چکے ہیں، پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، مطمئن رہیں: وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 نومبر 2019 21:00

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنماؤں کو مطمئن رہنے کا کہہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے رہنماؤں کو مطمئن رہنے کا کہہ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کیس کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر کہا ہے کہ تمام اثاثے عدالت میں بتا چکے ہیں، پارٹی فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، مطمئن رہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نواز شریف کو صحت دے لیکن اب شریف خاندان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی، نواز شریف نے جس فلیٹ میں رات کو قیام کیا وہ اسکی ملکیت ثابت نہ کرسکے، اشتہاری بیٹوں نے انکا استقبال کیا۔ واجح رہے کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے پیسے کھائے اسکو جواب دینا ہوگا، میں اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، میں احتساب کا حامی ہوں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو اوپر جاتی معیشت کا خوف ہے کہ اگر معیشت ٹھیک ہوگئی تو انکی باریاں نہیں آئیں گی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ میں اپنے موقف پر ڈٹ کے کھڑا ہوں۔ وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو عدالت کے حوالے سے بیان جاری کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی نواز شریف کی صحت پر سیاست نہین کرے گا، عدالت کا فیصلہ تسلیم کر کے نواز شریف کو باہر جانے دیا یہ عدالت کا فیصلہ تھا، ہم نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا ہے۔

وزیراعظم نے رہنماؤں کو غیرملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے پریشان نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اگر الزام درست ثابت ہو جائے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری جماعت کو کالعدم قرار دے دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں