عمران خان کے اتحادیوں اور مولانا کے مابین مائنس ون کا معاہدہ طے پایا

وزیراعظم کے لیے میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے آمادگی ظاہر کی۔ سینئیر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 نومبر 2019 10:30

عمران خان کے اتحادیوں اور مولانا کے مابین مائنس ون کا معاہدہ طے پایا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیکہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے اتحادیوں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین مائنس ون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ طے ہوا ہے کہ دسمبر تک مائنس ون ہو سکتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ مائنس ون کے چکر مین اور مائنس نہ ہو جائے۔

اگر عمران خان کو مائنس ون کیا گیا تو عمران خان استعفیٰ تو نہیں دیں گے ، یہ تو طے ہے۔ عمران خان صاحب یہ بھی نہیں کریں گے کہ وہ کسی اور کا نام دے دیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی صاحب ، چودھری شجاعت حسین صاحب اور مولانا فضل الرحمان کے مابین جو ملاقات ہوئی ہے اُس میں نام ڈسکس ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں باقاعدہ میاں محمد سومرو کا نام ڈسکس ہوا ہے ، لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس کی تردید کرنا چاہے تو کر سکتا ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم رہوں گا۔ ہو سکتا ہے کہ سومرو صاحب کو بھی علم نہ ہو۔ پوچھا گیا کہ عمران خان کی جگہ کون کون ہو سکتا ہے تو کہا گیا کہ یہ یہ لوگ ہو سکتے ہیں۔ اسد عمر کا نام بھی زیر غور آیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
سینئیر تجزیہ کار اور صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس دعوے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اس دعوے کی تردید کر دی ۔

عمر ایوب نے کہا کہ مولانا خواب دیکھ رہے ہیں اور حکومت ان کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔مولانا بتائیں قومی و صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کے کتنے ممبر ہیں جن کی مدد سے وہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ق لیگ کی قیادت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،’مائنس ون‘ صرف مولانا کی خام خیالی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔ جب تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے عمران خان اپنے عہدے پر براجمان رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں