اپنے مؤقف اور نظریئے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں، فردوس عاشق اعوان

رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے، یہ مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے قوم گواہ ہے ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

جمعرات 21 نومبر 2019 12:12

اپنے مؤقف اور نظریئے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے، یہ مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یرغمال بنا کر اثر انداز ہونے کی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنے مؤقف اور نظریئے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور بلا تفریق احتساب کے داعی ہیں، پوری قوم گواہ ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے کسے صادق اور امین قرار دیا اور کون بددیانت ٹھہرا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں