لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 نومبر 2019 18:43

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے نام کی منظوری دے دی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری ٹین رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

انہوں نے 1985ء میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ء میں کورکمانڈرراولپنڈی تعینات رہ چکے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان بھی کی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اگست 2018ء سے چیف آف جنرل سٹاف تعینات تھے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی۔

جس میں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں