وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، افغانستان سے مغویوں کی رہائی ممکن بنانے پر ٹرمپ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 نومبر 2019 22:12

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈانلڈ ترمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤن نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی اہمیت کے موضوعات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر کے درمیان افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

افغانستان سے مغویوں کی رہائی ممکن بنانے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا، ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے مغویوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا جس پر پاکستان اور وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں بھی مغویوں کی رہائی پر خوشی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان، پاک امریکہ اور افغان امریکہ بہتر تعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈانلڈ ترمپ کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور وہاں جاری بھارتی مظالم بارے بھی بتایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں