یوسف بیگ مرزا نے استعفیٰ نہیں دیا اسے نکالا گیا ہے

سینئیر صحافی و تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے اندر کی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 نومبر 2019 10:45

یوسف بیگ مرزا نے استعفیٰ نہیں دیا اسے نکالا گیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی وتجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا کہ یوسف بیگ مرزا کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو یوسف بیگ مرزا اچھے انسان ہیں، نپی تُلی گفتگو کرتے ہیں لیکن آپ اور مجھ سمیت ہر بندہ اپنی عادت سے مجبور ہے۔ اُن کا مسئلہ یہ ہوا ہے کہ یوسف بیگ مرزا ایسے ہیں کہ کسی کو کسی کے بارے میں کچھ کہہ دیا اور کسی کو کچھ کہہ دیا۔

جب کوئی شخصیت حکومت کا حصہ ہو تو پھر اپنی مرضی کے چینل کو حکومت کے اندر کی خبریں فیڈ کرنا نہیں بنتا۔ آپ کا یہ کام تو نہیں ہے نا۔ ہمارا اُن سے بہت ذاتی تعلق ہے، اسی لیے میں نے آج پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ چودھری غلام حسین نے کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر یوسف بیگ مرزا چھے انسان ہیں لیکن اُن کی سیاسی میچورٹی نہیں تھی ، مطلب اُن کو یہ زیب نہیں دیتا تھا کہ حکومت کے اور پارٹی کے نام پر اپنی یاریاں دوستیاں پالتے پھریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا کو 11 دسمبر2018ء کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن رواں ماہ 20 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ یوسف بیگ مرزا کے استعفے کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نیوز اینکر ثمر عباس نے دعویٰ کیا تھا کہ اب اس عہدے پر ڈاکٹر شہباز گل کو تعینات کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں