وزیراعظم نے اپنی حکومت میں ملنے والی کامیابیوں کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا

کرتارپور راہدرای منصوبے، ملکی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی اور خارجہ محاذ پر جو کامیابیاں ملی ہیں وہ آرمی چیف کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔ وزیراعظم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 11:42

وزیراعظم نے اپنی حکومت میں ملنے والی کامیابیوں کا کریڈٹ آرمی چیف کو دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین مین کچھ دنوں سے اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔سینئر تجزیہ نگاروں کا یہ کہنا تھا کہ کہ عمران خان اور آرمی چیف کے مابین کئی معاملات پر اختلافات پائے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز لکھے گئے کالم میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دونوں کے مابین کئی اختلافات بھی بتائے۔

تاہم یہیں پر کچھ تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین کسی قسم کے کوئی اختلافات موجود نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بھی تجزیہ نگاروں نے یہی کہا کہ عمران خان اس لیے مطمئن ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے میرے پیچھے پاک فوج کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی آرمی چیف اور وزیر اعظم کے مابین کسی قسم کے اختلافات کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ملاقات ہوتی رہتی ہیں ضروری نہیں کہ ہر ملاقات رپورٹ کی جائے۔وزیراعظم عمران خان آرمی چیف کے مابین ایک ہفتے میں دو بار ملاقات ہوچکی ہے۔سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے قمر جاوید باوجوہ سے زیادہ متوازن اور جمہوری آرمی چیف نہیں دیکھا۔

یہ بات اس چیز کی نشاندہی کرتی ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف کے مابین کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے تین ماہ بعد ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہی آرمی چیف رکھا جائے گا کیونکہ میں نے ان سے زیادہ متوازن اور جمہوری آرمی چیف نہیں دیکھا۔وزیراعظم نے کہا کہ کرتارپور راہدرای منصوبے، ملکی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی اور خارجہ محاذ پر جو کامیابیاں ملی ہیں وہ آرمی چیف کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر فخر کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی زندگی کے تجربے کی روشنی میں اگر کسی کو بہترین آرمی چیف کہوں تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں