لٹیرا لیگ کی قیادت کے اکاؤنٹس،کاروبار اور علاج فارن میں ہے،

قوم پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار بھول نہیں گئی، چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

جمعہ 22 نومبر 2019 12:13

لٹیرا لیگ کی قیادت کے اکاؤنٹس،کاروبار اور علاج فارن میں ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کررہی، آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں، کاروبار اور علاج بھی فارن میں ہے، پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم بھول نہیں گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدالتی سزایافتہ کو معصوم ثابت کرنے کے لئے عمران خان کی امانت ودیانت پر انگلی اٹھا کر احسن اقبال کوئی اچھا کام نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔ماضی میں سپریم کورٹ پر آپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے،آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال صاحب آپ جس مشن ٹونٹی ٹونٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018ء میں پانچ سالہ سیریز جیت چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں