اسلام آباد ہائیکورٹ کا تیزگام ریلوے حادثہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم

آزادانہ انکوائری کے لیے دائر درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی

جمعہ 22 نومبر 2019 13:08

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تیزگام ریلوے حادثہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائر درخواست پر ٹرین حادثے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جوریسٹ فائونڈیشن اسلام آبادکی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ ٹرین حادثے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ دینے کے بعد فیصلہ دوںگا۔ گذشتہ سماعت میں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ سماعت کے دوران قانونی تنظیم "جوریسٹ فائونڈیشن اسلام آباد" کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں