دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

جمعہ 22 نومبر 2019 15:33

دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں صحت،تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان اپنے آبائی حلقے میانوالی پہنچے، جہاں انھوں نے صحت، تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، عمران خان کو منصوبوں سے بریفنگ دی گئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ موٹروے کا افتتاح کیا تھا ، ہزارہ موٹروے منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہیں ، 180 کلومیٹر ہزارہ موٹروے کے 2 حصے مکمل جبکہ تیسرے حصے کو مارچ 2020 تک مکمل کیا جائیگا۔ 34 ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ تک تیار ہونے والے ہزارہ موٹروے پر کل 47 پل اور 6 سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں۔خیال رہے میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہی سیٹ اپنے پاس رکھی تھی جبکہ عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی شہر میانوالی ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں