اسد قیصر سے کرغزستان کے سفیر ک ملاقات ،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبا دلہ خیال

پاکستان دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 22 نومبر 2019 15:33

اسد قیصر سے کرغزستان کے سفیر ک ملاقات ،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبا دلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کرغزستان کے سفیر Mr. Erik Beishembievنے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا گیا ۔اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان کرغزستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کرغزستان کی علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے کشمیر کے موقف کی تائید پر شکر گزار ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں 20 رکنی پاکستان ط کرغزستان دوستی گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرغزستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین مذہب ، دوستی اور ثقافتی رشتہ موجود ہے۔ سفیر نے کہاکہ انہیں سیاسی اور عوامی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرغزستان پاکستان کے کشمیر پر موقف کو تسلیم کرتا ہے اور مسئلہ کے پرامن حل کے لیے اپنی پھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں