اسلام آباد ہائیکورٹ کا جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق بڑا اقدام

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کمیشن قائم کردیا، کمیشن کو7 روز میں پہلی میٹنگ کرنے کا حکم ، عدالت کی وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں خصوصی میڈیکل بورڈز قائم کرنے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 19:24

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق بڑا اقدام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق بڑا اقدام اٹھا لیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کمیشن قائم کردیا، کمیشن کو 7 روز میں پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کردیا۔سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری ہیلتھ ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بھی کمیشن کے ارکان میں شامل ہوں گے۔تحریری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کو 7 روز میں پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں میڈیکل بورڈزقائم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تحریری حکم نامہ اڈیالہ کے قیدی خادم حسین کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔ وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کریں، انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انسانی حقوق کو پورے ملک سے تمام بیمارقیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ دوسری جانب وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے 65 سال سے زائد بیمار قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو اچھا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ریاست مدینہ کے تصور کا عکاس ہے، انصاف سب کے لئے ہونا چاہئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں