ً سپریم کورٹ : قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارجہ ،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار

جمعہ 22 نومبر 2019 20:38

ً سپریم کورٹ : قتل کے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارجہ ،لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم محمد فاروق کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔معاملہ کی سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول کو 8 فائر لگے جن فائر سے مقتول کی موت ہوئی وہ محمد فاروق نے نہیں کیے،پوسٹ ماٹم چار گھنٹے کے بعد کیا گیا،اس کیس میں وجہ عناد ثابت نہیں ہو سکی،ریکوری کو بھی قابل قبول نہیں سمجھا گیا،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی،ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

سرکاری وکیل پنجاب نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ محمد فاروق اور امین رعطائ اللہ نے گولیاں مار کر ظفر اقبال کو قتل کیا،یہ واقع ضلع اٹک کے علاقے انجرا میں پیش آیا،دونوں ملزمان مفرور رہے ملزم فارق 4 سال بعد گرفتار ہوا،ملزم امین عطائ اللہ کا معاملہ ابھی ہائی کورٹ میں ہی.۔ عدالت عظمیٰ نے ملزمان کی طرف سے سزا کے خلاف دائر اپیل ہائیوکرٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی ہے ۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں