اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

جمعہ 22 نومبر 2019 21:22

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے وفاقی وزیر شیری مزاری کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہیلتھ بھی کمیشن کے رکن ہوں گے اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ تحریری حکمنامہ اڈیالہ جیل کے قیدی خادم حسین کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں