ٴْصدر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی الوداعی ملاقات

سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کیلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی

جمعہ 22 نومبر 2019 21:31

ٴْصدر  عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آفسٹاف کمیٹی کی ملک کے دفاع کیلئے پیش کی گئی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جنرل زبیر محمود حیات ایک سچے پیشہ ور سپاہی ہیں اور انہوں نے مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے جنرل زبیر محمود حیات (نشان امتیاز ملٹری) کی آئندہ زندگی میں اچھی صحت، کامیابی اور خوشیوں کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں