یسارک گیمز میں اگر فٹ بال کی ٹیم جاتی تو پاکستان کو ایک میڈل اور حاصل ہو جاتا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:02

یسارک گیمز میں اگر فٹ بال کی ٹیم جاتی تو پاکستان کو ایک میڈل اور حاصل ہو جاتا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سارک گیمز میں اگر فٹ بال کی ٹیم جاتی تو پاکستان کو ایک میڈل اور حاصل ہو جاتا، یہ ٹیم نارملائزیشن کمیٹی نے بھجوانی تھی تاہم یہ کام نہ ہو سکا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی باڈی کے پانچویں مرتبہ بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ہمیں تشویش ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے، وہاں ہم بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ظل ہما کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے بتایا کہ سپورٹس صوبوں کے پاس ہے، اس کے باوجود وفاق کی سطح پر بھی سرگرمیاں ہوتی ہیں، حکومت پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، بلوچستان میں گزشتہ عرصہ میں فٹ بال کے اہم ایونٹ منعقد ہوئے ہیں، 25 ملین کی لاگت سے چمن میں فٹ بال سٹیڈیم بنانے کی سکیم سالانہ پروگرام میں شامل ہے، حکومت نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کی سربراہی میں ایک وفاقی سپورٹس کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے، تمام صوبائی وزرائے کھیل اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے تاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بہتر اور موثر رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

وزیر صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پانچویں بار اولمپکس فیڈریشن کا بلا مقابلہ عہدیدار بن گئے، یہ تشویشناک ہے، وزیراعظم نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے، یہ معاملہ عدالت میں ہے اور ہم وہاں بھرپور مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فٹ بال کا رجحان ہے، اس کو فروغ دے رہے ہیں، ماضی کی سپورٹس فیڈڑیشن میں ڈالی گئی سیاست کی وجہ سے متوازی باڈیاں بنی ہوئی ہیں، ابھی تک نارملائزیشن کمیٹی بنی ہے اس نے سارک کے لئے فٹ بال ٹیم کا انتخاب کرنا تھا، ایکریڈیشن پاکستان اور اولمپک ایسوسی ایشن کے ذمہ ہے تاہم وہ اپنی مرضی سے کسی بھی ٹیم کو نامزد کر دیتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں