پاکستان کا امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیر مقدم

اس سے انٹرا افغان بات چیت کا راستہ ہموار اور افغانستان میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان نے امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے انٹرا افغان بات چیت کا راستہ ہموار اور بالآخر افغانستان میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے امریکہ طالبان مذاکرات بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انٹرا افغان بات چیت کا آغاز اور بالآخر افغانستان میں پائیدار امن و استحکام قائم ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت تنازعہ کے تمام فریقین کے مابین تعمیری روابط کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں،ایک انکلوسیو امن و مصالحتی عمل ،جس میں افغان معاشرے کے تمام طبقات شامل ہوں ، ہی امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں