معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے جرمنی کی خصوصی نمائندے ماریون، چیئرمین نیوٹیک سیّد جاوید حسن اور یو این ڈی پی کے نمائندہ اگنیشیو ارتضیٰ نے لورا شریدان کے ہمراہ ملاقات

معاون خصوصی نے شرکاء کو پاکستان میں نوجوانوں کو حقیقی طور پر بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے شروع کئے گئے حکومت کے فلیگ شپ پروگرام سے آگاہ کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے جرمنی کی خصوصی نمائندے ماریون، چیئرمین نیوٹیک سیّد جاوید حسن اور یو این ڈی پی کے نمائندہ اگنیشیو ارتضیٰ نے لورا شریدان کے ہمراہ ملاقات کی۔ معاون خصوصی نے شرکاء کو پاکستان میں نوجوانوں کو حقیقی طور پر بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے شروع کئے گئے حکومت کے فلیگ شپ پروگرام سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کی بہتری کیلئے سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی ڈونرز پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے یو این ڈی پی کے ذریعے معاونت کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈونرز کے کنسورشیم کے قیام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی کی خصوصی نمائندہ ماریون نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے، ہمیں اپنے تجربات کے تبادلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین نیوٹیک نے کہا کہ مہارتوں کی ترقی کیلئے 10 ارب روپے مختص کرنے سے حکومت کی نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں