سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا، نادرا کی جانب سے بیرون ملک نادرا سنٹرز کے بارے میں بریفینگ دی جائے گی

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:19

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا، نادرا کی جانب سے بیرون ملک نادرا سنٹرز کے بارے میں بریفینگ دی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 9 دسمبر کو ہوگا، نادرا کی جانب سے بیرون ملک نادرا سنٹرز کے بارے میں بریفینگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اے رحمان ملک کی سبراہی میں پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی کو اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اس بارے میں آگاہ کریں گے کہ پچھلے دوسال میں افغان نیشنلز کو پاکستانی نیشنلٹی دی گئی ہے۔ اسی طرح کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ بیرون ملک کتنے پاسپورٹ دفاتر کام کررہے ہیں اور کتنے بند کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں