اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:19

اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن برجیس طاہر نے ڈپٹی سپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی مگر اجلاس کے صدر نشین قاسم خان سوری نے وقفہ سوالات کے دوران انہیں بات کرنے کی اجازت نہ دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بیشتر ارکان غیر اعلانیہ طور پر ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں