وفاقی وزراء مراد سعید اور عمر ایوب کا اپوزیشن کو منانے کے لئے وزیر مملکت علی محمد خان کے ساتھ جانے سے انکار

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:19

وفاقی وزراء مراد سعید اور عمر ایوب کا اپوزیشن کو منانے کے لئے وزیر مملکت علی محمد خان کے ساتھ جانے سے انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وفاقی وزراء مراد سعید اور عمر ایوب نے اپوزیشن کو منانے کے لئے وزیر مملکت علی محمد خان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپوزیشن کے احتجاج کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وزیر مملکت علی محمد خان سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ پر ہیں‘ ان کو منانے کے لئے اپنے ساتھ بعض سینئر وزراء کو ساتھ لے جائیں تاکہ ایوان کی کارروائی احسن انداز میں ہم آگے بڑھا سکیں جس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر وفاقی وزراء مراد سعید اور عمر ایوب سے کہا کہ وہ اپوزیشن کو منانے کے لئے ان کے ساتھ چلیں تو دونوں وفاقی وزراء نے علی محمد خان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد علی محمد خان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کو ساتھ لے کر اپوزیشن کے پاس گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں