وزارت توانائی کی جانب سے جولائی سے اگست 2019 کی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کی تفصیلات جاری

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:31

وزارت توانائی کی جانب سے جولائی سے اگست 2019 کی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کی تفصیلات جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) وزارت توانائی نے رواں مالی سال جولائی سے اگست کی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کی تفصیلات جاری کردی ہیں‘ ہائیڈل 5روپے 64 پیسے ‘ گیس 8 روپے 33 پیسے‘ آر ایل این جی 13 روپے 83 پیسے‘ کوئلہ 12 روپے 4 پیسے‘ ونڈ 9 روپے 17 پیسے‘ سولر 10 روپے 66 پیسے فی کلو واٹ ہے جبکہ ملک میں اس وقت پیدا ہونے والی بجلی کا 30.8 فیصد آر ایل این جی ‘ 18 فیصد گیس ‘ 15.1 فیصد کوئلہ سے جبکہ صرف 9.5 فیصد پانی سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ نیوکلیئر سے 9 روپے 26 پیسے‘ ایچ ایس ڈی 17روپے 8 پیسے‘ ایران سے آنے والی بجلی 14 روپے 64 پیسے‘ گنے کے پھوگ سے 9 روپے 67 پیسے‘ ایف او سے 23 روپے 96 پیسے فی یونٹ پیداواری لاگت آرہی ہے۔ نیوکلیئر سے 5.1 فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ آر ایف او سے بجلی کی پیداوار چار فیصد ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں