گزشتہ دس سال سے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں حاصل محصولات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جمعہ دسمبر 13:33

گزشتہ دس سال سے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں حاصل محصولات کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) حکومت نے گزشتہ دس سال سے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں حاصل ہونے والے محصولات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں جس کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے دوران 206 ارب 28 کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزارت پٹرولیم کی جانب سے ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ مالی سال 2010-11ء میں اس مد میں 72.32 ‘ 2012-13ء میں 60.36ء‘ مالی سال 2013-14ء میں 103.53 ارب ‘ مالی سال 2014-15ء میں 131.35 ارب‘ مالی سال 2015-16ء میں 149.35‘ مالی سال 2016-17ء میں 166.69‘ مالی سال 2017-18ء میں 178.87‘ اور مالی سال 2018-19ء میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 206.28 ارب روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments