جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل،نوازشریف کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کی سربراہی تین رکنی بنچ 10 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، فریقین کو نوٹسز جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 دسمبر 2019 18:32

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل،نوازشریف کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر 2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی تین رکنی بنچ 10 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اپیل کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جج ارشد ملک کی ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں عدالت سے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے رجوع کررکھا ہے۔ اپیل میں نوازشریف نے فیصلے میں عدالتی آبزرویشن حذف کرنے کی استدعا کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کی سربراہی تین رکنی بنچ 10 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اکتوبر میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل معاملے میں عدالت حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں میاں نواز شریف کی طرف سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ہمیں نوٹس کئے اور سنے بغیر فیصلہ سنا دیا گیا، ویڈیو سکینڈل معاملے پر ہمارا موقف بھی سنا جائے، سپریم کورٹ نے ویڈیو سکینڈل میں جو فیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہمارا موقف سنا جائے، ہمارا موقف سن کر سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی اسلام آہاد ہائیکورٹ نے خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں